Aakhri Paigham's profile

Kis Qadar Tum Pe Garan Subah Ki Baidari Hai

Kis Qadar Tum Pe Garan Subah Ki Baidari Hai
Hum Se Kab Pyar Hai! Haan Neend Tumhain Pyari Hai

How intense is the morning's awakening over you,
You have no Love for Us, sleep is dear to you

Tabaa-e-Azad Pe Qaid-e-Ramazan Bhari Hai
Tumhi Keh Do, Yehi Aaeen-e-Wafadari Hai?

Ramadan's restriction is a burden on your liberated self,
These are your actions, yet you claim your love for Me!

Qoum Mazhab Se Hai, Mazhab Jo Nahin, Tum Bhi Nahin
Jazb-e-Baham Jo Nahin, Mehfil-e-Anjum Bhi Nahin

A nation bound by faith, and without faith, so are you,
Without mutual attraction, not even assembly of stars exist

کس قدر تم پہ گراں صبح کی بیداری ہے
ہم سے کب پیار ہے، ہاں نیند تمہیں پیاری ہے
معانی: صبح کی بیداری: صبح سویرے اٹھ کر عبادت کرنے کی حالت ۔
مطلب: تم لوگ شکایت تو کرتے ہو پر اتنا تو بتاوَ کہ نماز فجر کے لیے بیدار ہونا تمہارے لیے کس قدر تکلیف دہ امر ہو گیا ہے ۔ دراصل تمہیں ہم سے محبت نہیں بلکہ اپنی نیند ہی تمہیں پیاری ہے ۔

طبعِ آزاد پہ قیدِ رمضاں بھاری ہے
تمھی کہہ دو کہ یہ آئینِ وفاداری ہے
معانی: طبعِ آزاد: مراد مذہب سے بے نیاز مزاج ۔ قیدِ رمضاں : روزوں کی پابندی ۔ آئینِ وفاداری: ساتھ نبھانے ، حقِ دوستی کرنے کا دستور ۔
مطلب: پھر تم لوگ اس قدر آزاد طبع ہو چکے ہو کہ تمہیں رمضان کے روزے بھی ایک مصیبت نظر آتے ہیں اب یہ بتاوَ کہ ان حالات کے پیش نظر مجھ سے وفاداری کا یہی انداز رہ گیا ہے ۔

قوم مذہب سے ہے، مذہب جو نہیں ، تم بھی نہیں
جذبِ باہم جو نہیں ، محفلِ انجم بھی نہیں
معانی: جذب باہم: ایک دوسرے کی کشش ۔ محفلِ انجم: مراد ستاروں کی گردش کا نظام جو اس کشش سے قائم ہے ۔
مطلب: جب کہ امر واقعہ یہ ہے کہ قوم مذہب کی بنیاد پر ترتیب پاتی ہے ۔ اگر مذہب نہیں تو وہ قوم ہی نہیں ۔ تم لوگوں کی حیثیت بھی بے معنی ہے ۔ اس کی مثال ستاروں سے دی جا سکتی ہے کہ یکجا ہو کر وہ ایک جھرمٹ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔

(Bang-e-Dra-120) Jawab-e-Shikwa (جواب شکوہ) The Answer To The Complaint

#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Shahyri #Sher #akhripagham #Motivation #Allah #Muhammad #DrIqbal #Lines #Quotes #AakhriPaigham #Quran #Quranepak #AlQuran #Shikwa #Jawabeshikwa #BangeDra #Poem #Heart #Soul
Atta Islaf Ka Jazb-e-Daroon Kar
Shareek-e-Zamarahu La Yahzanoon, Kar

Grant me the absorption of the souls of the ancestors,
And let me be of those who never grieve;

Khirad Ki Ghuthiyan Suljha Chuka Main
Mere Moula Mujhe Sahib-e-Junoon Kar!

The riddles of intellect I have solved, but now,
O Lord! Give me a life of ecstasy

عطا اسلاف کا جذبِ دُروں کر
شریکِ زمرۂ ’لَا یحْزَنُوْں‘ کر

اسلاف: پرانے اجداد (مراد گزرے ہوئے نیک بزرگ) جذبِ دروں : باطنی جذبہ یعنی عشقِ الٰہی میں کھو جانا . شریک: شامل۔ زمرۂ: جماعت۔ ’لَا یحْزَنُوْں‘: آیت قرآنی یعنی وہ (مومن) کسی بات پر غم نہیں کرتے

مطلب: اے رب! ہمیں ہمارے اجداد جیسا ہی جذبہ عشقعطا فرما جس کے تحت ہم تیری یاد اور تیرے ذکر میں کھو جائیں اور ہمیں ان مومنوں میں شامل فرما جن کو نہ تو کسی طرح کا خوف ہوگا اور نہ ہی کسی طرح کی پریشانی ہو گی۔

خرد کی گُتھّیاں سُلجھا چُکا مَیں
مرے مَولا مجھے صاحِب جُنوں کر!

خرد: عقل۔ گُتھیاں: مشکلیں۔ سلجھا چکا۔ حاصل کر چکا صاحب جنوں: عشقِ حقیقی میں ڈوبا ہوا رہنے والا

مطلب: میرے مولا! میں عقل و دانش کی جو مشکلیں تھیں ان کو تو حل کر چکا ہوں اب تو بس مجھے وہ جنون عطا کر دے کہ میں عشق الٰہی میں ڈوب جاؤں۔

~ Dr. Allama Iqbal

#AllamaIqbal #AakhriPaigham #Poetry #Iqbal #UrduPoetry #Quotes #Islam #Motivation #Inspiration #IqbalFans #Namaz #Imaan #Taqwa #Rooh #Spirituality #YaRabb #ALLAH #Quran #Brave #Momin #Love #Ishq #Baseerat #Noor #Iqbaliyat #IshqeIlahi #souldful #Passion #Ancestors
Tum Mein Hooron Ka Koi Chahne Wala Hi Nahin
Jalwa-e-Toor Tau Maujood Hai, Moosa Hi Nahin
Not a single one among you is longing for houris
The Effulgence of 'Tur' exists but there is no Moses
Stanza (13)
Manfa’at Aik Hai Is Qaum Ki, Nuqsan Bhi Aik
Ek Hi Sab Ka Nabi (S.A.W), Din Bhi, Iman Bhi Aik
The gain of this nation is one, also the loss is one
Only one is the prophet of all, deen is one, Iman is one
Harm-e-Paak Bhi, Allah Bhi, Quran Bhi Aik,
Kuch Bari Baat Thi Hote Jo Musalmaan Bhi Aik!
The Holy Haram is one, ALLAH is one, Qur’an also is one
Would it have been very difficult for Muslims to be one
Firqa Bandi Hai Kahin, Aur Kahin Zaatain Hain
Kya Zamane Mein Panapne Ki Yehi Baatain Hain?
Sects abound somewhere and somewhere are castes!
Are these the ways to progress in the world?
تم میں حوروں کا کوئی چاہنے والا ہی نہیں
جلوہَ طور تو موجود ہے، موسیٰ ہی نہیں
معانی: چاہنے والا: مراد اچھے عمل کر کے حق دار بننے والا ۔ جلوہَ طور: خدا کا جلوہ جو حضرت موسیٰ کو کوہ طور پر نصیب ہوا ۔
مطلب: تمہارے طرز عمل کے پیش نظر لگتا یوں ہے کہ تم میں دراصل حوروں کو چاہنے کی خواہش موجود نہیں ہے ۔ بالفاظ دگر یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ کوہ طور کا جلوہ تو اپنی جگہ موجود ہے لیکن اس کو دیکھنے کے لیے موسیٰ موجود نہیں ۔
منفعت ایک ہے اس قوم کی، نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبی دین بھی، ایمان بھی ایک
معانی: منفعت: فائدہ ۔
مطلب: اے مسلمانو! تمہاری جو قوم ہے اس کا نفع نقصان بھی سب کے لیے یکساں ہے ۔ سب کا نبی بھی، دین بھی اور اسلام بھی ایک ہی ہے ۔ ان کے حوالے سے کسی فرقے یا قبیلے میں امتیاز کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔

حرم پاک بھی ، اللہ بھی، قرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی، ہوتے جو مسلمان بھی ایک
مطلب: تمہارا تو خانہ کعبہ بھی سب کے لیے ایک ہی ہے ۔ پالنے والا اور قرآن بھی ایک ہی ہے ۔ یہ کتنی بڑی بات ہوتی جو مسلمان سب کے سب ایک ہی ہوتے ۔

فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں
معانی: فرقہ بندی: فرقہ پرستی ۔ ذاتیں : مراد ذات برادری کا تعصب ۔ پنپنا: پھلنا پھولنا ۔
مطلب: جب کہ وہ تو گروہ در گروہ بٹے ہوئے ہیں ۔ حالانکہ ان کے نفع نقصان کے علاوہ نبی، دین حرم پاک، خدا اور قرآن سب کے لیے ایک ہی ہے ۔ اس کے باوجود ملت اسلامیہ میں کہیں تو لوگ فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں اور کہیں ذاتوں میں تقسیم ہو گئے ہیں َ ذرا یہ تو بتاوَ کہ کیا انہی حالات میں کوئی قوم پنپ سکتی ہے ۔
(Bang-e-Dra-120) Jawab-e-Shikwa (جواب شکوہ) The Answer To The Complaint
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Prayer #Poem #Shahyri #Motivation #Allah #Muhammad #DrIqbal #Lines #Quotes #Quran #NabiSAW #RasoolSAW #ProphetPBUH #Mustafa #HazratMuhammad #HolyProphet #SAW #PBUH #Hijaz #Hijazi #Hind #FirqaSaaz #FirqaBandi #MusaAS #Moses
Kis Qadar Tum Pe Garan Subah Ki Baidari Hai
Published:

Kis Qadar Tum Pe Garan Subah Ki Baidari Hai

Published: