ریاست پاکستان کے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان نظریہ پاکستان سے انحراف اور آئین پاکستان سے غداری ہے۔حافظ احتشام احمد
وزیر اعظم کو وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف ان سے استعفیٰ لینا چاہئیے بلکہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بھی درج ہونا چاہئیے
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اپنی غلط فہمی دور کر لیں۔پاکستان کو نظریہ اسلام کی بنیاد پر ہی حاصل کیا گیا تھا اور ہمیشہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہی رہے گا
وفاقی وزیراطلاعات کو پاکستان کا اسلامی ریاست ہونا تسلیم نہیں تو وہ ہندوستان چلے جائیں۔جنرل سیکریٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت و ترجمان شہداء فاؤنڈیشن کا ردعمل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    
(اسلام آباد)تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے جنرل سیکریٹری و ترجمان شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان(لال مسجد) نے ریاست پاکستان کے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کو نظریہ پاکستان سے انحراف اور آئین پاکستان سے غداری کا مرتکب قرار دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حافظ احتشام احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست پاکستان کے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے دیا گیا بیان نظریہ پاکستان سے انحراف اور آئین پاکستان سے غداری ہے۔وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف ان سے استعفیٰ لینا چاہئیے بلکہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بھی درج ہونا چاہئیے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اپنی غلط فہمی دور کر لیں۔پاکستان کو نظریہ اسلام کی بنیاد پر ہی حاصل کیا گیا تھا اور ہمیشہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہی رہے گا۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان حاصل کرنے کا واحد مقصد پاکستان کو ایک اسلامی ریاست بنانا تھا۔قیام پاکستان کے لئے لاکھوں شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی صرف اس لئے پیش کیا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہوگا کہ جہاں صرف اور صرف قرآن و سنت کی بالادستی و نفاذ ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نظریہ پاکستان سے انحراف کرکے لاکھوں بانیان پاکستان کے خون سے بھی غداری کی ہے۔اگر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو پاکستان کا اسلامی ریاست ہونا تسلیم نہیں ہے تو وہ ہندوستان چلے جائیں۔پاکستان میں رہتے ہوئے کسی کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ نظریہ پاکستان سے انحراف اور آئین پاکستان سے غداری کرے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”یہ غلط فہمی دور کر لیں کہ پاکستان اسلامی ریاست ہے۔پاکستان ہرگز اسلامی ریاست نہیں ہے اور نہ ہی ایسا ہونا ممکن تھا“۔
123
Published:

123

Published:

Creative Fields